info@bismillah.com +(00) 123-345-11

مدرسہ عارف العلوم

نئے سوالات

Banner

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنے کا حکم

سوال

Miri briay bhiay ko aik ouret ni dohood pilaia hi our mi ous ouret ke bete ki sat shade kerna Chahta ho kia mi ker sekta ho

جواب

صورت مسؤلہ میں سائل کے  لئے اپنے حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنا شرعاً جائز ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: «(وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا) يَصِحُّ اتِّصَالُهُ بِالْمُضَافِ كَأَنْ يَكُونَ لَهُ أَخٌ نَسَبِيٌّ لَهُ أُخْتٌ رَضَاعِيَّةٌ، و...

تفصیلات دیکھیں

Banner

موٹیوشنل گانے لکھنے اور گانے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم مفتی صاحب! میرا نام محمد اویس ہے۔ میری عمر 16 سال ہے۔ میں ایک سوال اللہ کی رضا جاننے کے لیے پوچھ رہا ہوں، بحث کرنے کے لیے نہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں صرف ایسے موٹیویشنل گانے لکھوں اور گاؤں جن میں کوئی گالی، فحاشی، شرک، کفر یا گناہ کی دعوت نہ ہو۔ میرا مقصد لوگوں کو محنت، امید، والدین کی عزت، اچھے اخلاق اور اللہ پر بھروسہ کی طرف راغب کرنا ہے، نہ کہ لوگوں کو دین سے دور کرنا۔ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں کوئی ایسا کام کر بیٹھوں جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہ ہو۔ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس مقصد کے ساتھ ایسے گانے لکھنا اور گانا جائز ہے یا نہیں؟ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

گانے لکھنا اور گانا جائز نہیں ہے،البتہ اصلاح معاشرہ،تربیت  اور دعوت الی اللہ کے ایسے اشعار کہنا جو قرآن وحدیث کے منافی نہ ہوں ،اور حقیقت پر مبنی ہوں،لکھنے کی گنجائش ہے ،اور پھر ان اشعار کو پڑھنے کے لئے ایسا انداز اختیار کیا جائے  جس میں میو...

تفصیلات دیکھیں

Banner

کسی کو بلاوجہ کافر کہنا

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک استاد ایک اسلامی سیاسی جماعت میں ایک عہدے پر فائز تھے، اور ان کے بعد میں بھی اسی عہدے پر آیا۔ وہ ایک کفریہ عقیدہ رکھتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد میں نے اس عقیدے کی تردید سب کے سامنے کی، لیکن میں نے ان کا نام لے کر یہ نہیں کہا کہ میرے استاد کا عقیدہ غلط تھا، بلکہ عمومی طور پر اس عقیدے کو رد کیا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں مجھ پر بھی کفر کا فتویٰ لگ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسؤلہ میں سائل نے جب اپنے پیش رُو کے کفریہ عقیدہ سے براءت کا اظہار سب کے سامنے کیا ہے ،اور مذکورہ کفریہ عقیدہ کے علاوہ بھی سائل  کسی کفریہ عقیدہ کا معتقد نہیں ہے بلکہ اس کے عقائد اہل سنت والجماعت کے عقائد کے موافق ہیں ،تو اس پر کفر کا فتوی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

نماز یا خارج نماز میں قرآن پاک کی تلاوت سننے کا حکم

سوال

قرآن پاک کی تلاوت سننا واجب ہے یا مستحب ؟برائے مہربانی حوالے کی ساتھ جواب مطلوب ہے ۔

جواب

نماز کے دوران  امام اگر قرآن کریم کی جہراً (باآواز بلند )تلاوت کررہا ہو تو مقتدیوں پر قرآن کریم کی تلاوت سننا واجب ہے، اور اسی طرح اگر  جمعہ،عیدین یا نکاح  کے خطبہ میں قرآن کریم کی آیت پڑھی جائے تو شرکاء پر قرآن کریم کی تلاوت سننا واجب...

تفصیلات دیکھیں

Banner

فجر کی نماز کے بعد قضا عمری ادا کرنے کا حکم

سوال

فجر کی نماز باجما عت ادا کر نے کے بعد فجر کے انتہائے وقت سے پہلےقضا ءے عمری کی نماز و نوا فل ادا کرنا درست ھے

جواب

فجر کی فرض نماز کے بعد اشراق کے وقت داخل ہونے سے پہلے نفل نماز پڑھنا منع ہے ،البتہ قضاء عمری اس وقت پڑھی جاسکتی ہیں ،لیکن بہتر یہ ہے کہ اس وقت  قضا ء نمازاکیلے میں  ایسی جگہ پڑھی جائے جہاں کوئی موجود نہ ہو ،تاکہ کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکے کہ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

اگر بیوی نے دوہزار روپے لئے تو اس کو تین طلاق

سوال

کیا فرماتے ہیں علما دین بیوی اور شوہر کی لڑائی میں اگر شوہر کہے دوہزار دو ورنہ تمھیں تین طلاق ہے اور بیوی ٹال مٹول کے بعد آخر کار بیگ سے نکال کر دینے ہی والی ہو کہ ہاتھ سے چھین کر شوہر لے لے۔ پھر کہے اگر بیوی نے یہ لیے یا میں نے دے دیئے تو بھی تین طلاق۔ اس کے بعد بیوی کوشش کرے لینے کی مگر شوہر نہ دے ۔ پھر دوسرے دن شوہر وہی پیسے میں 100 مزید ملا کر بیوی کے آگے رکھے کہ اٹھالو ہاتھ میں نہ دے لیکن بیوی نہ اٹھائے کہے یہ تو وہی ہیں ۔ پھر شوہر اپنے بٹوے سے اپنے دوہزار نکال کر دے کہ مجھے پتہ نہیں چلا چلو اب یہ دوہزار ایک سو رکھ لو لیکن بیوی وہ نہ لے اور کہے کہ بس بچون کو دیں اور شوہر کہے ٹھیک ہے ان کو بازار سے کچھ لے کر دے دینا جب جانا۔ اور بیوی پیسے واپس بچوں کو دے۔ ہزار تمھارے ہزار تمھارے ۔ اور بچے لے لیں بعد میں بچے مان کے پاس رکھوالیں۔ تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

صورت مسؤلہ میں شوہر نے بیوی سے دو ہزار روپے کا مطالبہ کیا  اور نہ دینے پر طلاق  دینے کا کہا ،ابتداءً بیوی نے دینے سے ٹال مٹول کیا پھر شوہر نے اس سے وہ رقم چھین لی اور یہ جملہ کہا کہ "اگر بیوی نے یہ(دو ہزار روپے)لئے یا میں نے دے دئیے تو بھی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

اگر بیوی نے دوہزار روپے لئے تو اس کو تین طلاق

سوال

کیا فرماتے ہیں علما دین بیوی اور شوہر کی لڑائی میں اگر شوہر کہے دوہزار دو ورنہ تمھیں تین طلاق ہے اور بیوی ٹال مٹول کے بعد آخر کار بیگ سے نکال کر دینے ہی والی ہو کہ ہاتھ سے چھین کر شوہر لے لے۔ پھر کہے اگر بیوی نے یہ لیے یا میں نے دے دیئے تو بھی تین طلاق۔ اس کے بعد بیوی کوشش کرے لینے کی مگر شوہر نہ دے ۔ پھر دوسرے دن شوہر وہی پیسے میں 100 مزید ملا کر بیوی کے آگے رکھے کہ اٹھالو ہاتھ میں نہ دے لیکن بیوی نہ اٹھائے کہے یہ تو وہی ہیں ۔ پھر شوہر اپنے بٹوے سے اپنے دوہزار نکال کر دے کہ مجھے پتہ نہیں چلا چلو اب یہ دوہزار ایک سو رکھ لو لیکن بیوی وہ نہ لے اور کہے کہ بس بچون کو دیں اور شوہر کہے ٹھیک ہے ان کو بازار سے کچھ لے کر دے دینا جب جانا۔ اور بیوی پیسے واپس بچوں کو دے۔ ہزار تمھارے ہزار تمھارے ۔ اور بچے لے لیں بعد میں بچے مان کے پاس رکھوالیں۔ تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

صورت مسؤلہ میں شوہر نے بیوی سے دو ہزار روپے کا مطالبہ کیا  اور نہ دینے پر طلاق  دینے کا کہا ،ابتداءً بیوی نے دینے سے ٹال مٹول کیا پھر شوہر نے اس سے وہ رقم چھین لی اور یہ جملہ کہا کہ "اگر بیوی نے یہ(دو ہزار روپے)لئے یا میں نے دے دئیے تو بھی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

عورت کے لئے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کا داماد نامحرم ہے

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ کیا عورت اپنے شوہر کی پہلی بیوی کےداماد سے پردہ کرے گی یا نہیں۔

جواب

عورت کے لئے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کا دامادنامحرم ہے ،اس لئے اس سے پردہ کرنا ضروری ہے ۔ بدائع الصنائع میں ہے: ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم....

تفصیلات دیکھیں

Banner

عید گاہ کی وقف زمین پر اسکول یا کالج بنانے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! :کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام مندرجہ ذیل کے مسئلے کے بارے میں کہ ایک عیدگاہ ہے جو چار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے حکومت والے کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنی جانب سے ایک لڑکیوں کا کالج بنائیں گے جو مینارٹی سے متعلق ہوگا جس میں مسلمان عیسائی سکھ بدھ جتنے مائنارٹی ہیں وہ سب پڑھیں اور خاص بات توجہ کی یہ ہکہ 60 فیصد مسلم بچیاں پڑھینگی اس میں قوم کا بھی فائدہ ہوگا پورے شہر میں کوئی ایک لڑکیوں کا کالج نہیں ہے جس کی بنیاد پہ کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ایسی صورت میں ہمارے پاس جو عید گاہ کی جگہ ہے عید گاہ کے داخلی حصے میں ایک ایکڑ جگہ ہم کالج کے لیے دے سکتے ہیں؟ یہاں وہ عید گاہ کی جگہ بھی گورمنٹ ہی کی جانب سے دیگی ہے اور قبرستان کے لے بھی دیگی تھی لیکن اب وہاں صرف وہاں عید گاہ کے لے استعمال کیا جارہا ہے اور ایک سے دو ایکڑ جگہ عید گاہ کی نماز کے لے بھی استعمال میں نہی آتی ہے کیونکہ لوگ دو ڈھائ ایکڑ میں ہی نماز ادا کرلے تے ہیں اشٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے یہ گزارش دی گی ہکے اس جگہ کو اشٹیٹ وقف بورڈ کے حوالے کریں جتنی جگہ میں کالج تعمیر کرنا ہے اور وقف کی جگہ وقف کے انڈر ہی رہگی حوکومت کی جانب سے تعمیر کرنے کے لے جو رقم دی جارہی ہے چونکہ حکومت وقف مائنارٹی کی جانب سے فنڈ لینا ہے اس لۓ لفظ مائنارٹی کا نام داخل کیا گیا ہے ۔ وقف کے کے انڈر ۔عیدگاہ۔کی جگہ قبرستان کی جگہ عاشور خانہ کی جگہ درگاہ ۔کی جگہ اور کچھ مخلص احباب نے قوم وملت کی بھلائ کے لے جو جگاہیں وقف کۓ ہیں۔کیا ان جگہوں پر کالج بنوا سکتے ہیں۔۔ ۔ اور یہ صرف ہمارے شہر ہی کے لے نہی بلکہ کرناٹک کہ ہر ضلع میں کالج قائم کر نے لے حکومت وقف کی جانب سے تجویز پیش کی گی ہے ۔جب کہ کئ اضلاع میں اس تجویزکو منضوری دیا جاچکا ہے ۔ نوٹ۔ لہذا اب اس وقت میں جو حالات وقف کے مساؠل چل رہے ہیں ۔اسکو سامنے رکھکر ۔ اور شہر کے غریب بچیوں کے فایدہ کے لے کیا کالج وقف کی جگہ پر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس پر دلائل کی روشنی میں تصلی بخش جواب دیں ۔۔

جواب

جو زمین عیدگاہ یاقبرستان کے وقف کردی گی ہو اس میں اسکول یا کالج بنانا شرعاً جائز نہیں ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: (قَوْلُهُ: وَجَازَ شَرْطُ الِاسْتِبْدَالِ بِهِ إلَخْ) اعْلَمْ أَنَّ الِاسْتِبْدَالَ عَلَى ثَلَاثَةِ وُجُوهٍ: الْأَوَّلُ: أَنْ يَشْرِطَهُ ال...

تفصیلات دیکھیں

Banner

ایک طلاق کے بعد رجوع نہیں کیا تو اب کیا حکم ہوگا؟

سوال

Kisi insan ne apni bv ko 1 talaq di or 3 mahawari gurar gai or rijoo bhi NHI Kiya. Ab sharyat ka Kya hukum he mia bv k liye

جواب

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور عدت میں رجوع بھی نہیں کیا تو عدت گذرنے کے بعد بیوی بائنہ ہو گی،اب رجوع نہیں ہوسکتا ،پہلے شوہر کے ساتھ رہنے کے لئے نکاح جدید ،نئے مہر اور گواہوں کے ساتھ کرنا ضروری ہے،پہلے شوہر کے ساتھ نکاح جدید کے بعد شوہر...

تفصیلات دیکھیں