Khaba Image Loading Animation

Choose Your Color

info@bismillah.com +(00) 123-345-11

شعبہ

srv-img.png

ناظرہ قرآن کریم

مدرسہ کے اس شعبہ میں بچوں کو قاعدہ ناظرہ قرآن کریم باتجوید اور صحیح مخارج کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے اس شعبہ میں اسکول پڑھنے والے طلباء کیلئے دو الگ الگ وقتوں میں ناظرہ قرآن پاک باتجوید پڑھانے کا انتظام ہے نیز شعبہ میں اساتذہ کرام بچوں کوبنیادی عقائد ، ضروری احکام خصوصا وضوء طہارت اور نماز کے متعلق مسائل سکھاتے ہیں ۔

شعبہ تحفیظ القرآن:

اس شعبہ میں جو بچے ناظرہ قرآن پاک روانگی کیساتھ باتجوید پڑھ سکتے ہیں اور حفظ قرآن کا شوق رکھتے ہوں ان طلباء کو اس شعبہ میں داخل کیا جاتا ہے جس میں وہ بچے قرآن پاک کو مکمل تجوید اور لہجہ کیساتھ حفظ کرتے ہیں۔

چار سالہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم (میٹرک سائنس مع درجہ اولیٰ) :

اس شعبہ میں وہ بچے جو قرآن پاک مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہوتے ہیں تو ان حفاظ بچوں کو (حفاظ کیساتھ غیر حفاظ بھی اس شعبہ میں داخل ہوکر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ) چار سال کے اندر میٹرک بورڈ آف کراچی سے سائنس میں میٹرک کروائی جاتی ہے اور میٹرک کے ساتھ ساتھ درجہ اولیٰ کی بھی مکمل تعلیم 4 سال کے قلیل عرصہ میں ہوتی ہے ۔ الحمد للہ اس شعبہ میں عصری علوم پڑھانے کیلئے ماہر اساتذہ کرام کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

درس نظامی:

برصغیر پاک و ہند کا مشہور متفقہ درسی نصاب جس کو درس نظامی کہاجاتا ہے اسکے ابتدائی درجات کی عمدہ اور بہترین تعلیم اس شعبہ میں دی جاتی ہے اس شعبہ میں پڑھانے والے اساتذہ کرام ذی استعداد محنتی اور تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاص کے جذبہ سے سرشار ہوکر نو نہالان ِوطن کی دینی ، علمی اور عملی تربیت کرتے ہیں ۔الحمدللہ ہمارے ادارہ میں درجہ اولیٰ سے لیکر درجہ خامسہ تک معہد عربی ( عربی میڈیم) میں تعلیم دی جاتی ہے۔

شعبہ گردان مع تجوید:

اس شعبہ میں جو بچے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیتے ہیں انکی دہرائی اور گردان کا انتظام اس شعبہ میں ہوتا ہے اور گردان کے ساتھ ساتھ مخارج اور لہجہ پر بھر پور توجہ دی جاتی ہے۔

خوش نویسی:

مدرسہ میں تمام طلباء کیلئے خوش خطی سکھانے کا بھی معقول انتظام ہے اور اسکے لئے باقاعدہ خوش نویس استاذ مقرر ہیں

تمرین خطابت :

درس نظامی اور شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم میں پڑھنے والے تمام طلباء کیلئے یہ نظم بنایا گیا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک دن غیر تدریسی اوقات میں جمع ہوکر نعت ، نظم اور فن خطابت کی مشق کرتے ہیں تا کہ آئندہ عملی میدان میں خطاب و بیان کے ذریعہ وہ اچھے انداز سے عوام کو دینی تعلیمات سے روشناس کرائیں اسکے لئے باقاعدہ انتظام ہے اور ان کی تدریب ،تمرین اور مشق کے لئے بہترین اور ماہر استاد کا مستقل تقرر کیا گیا ہے ۔

شعبہ بنات :

مدرسہ میں طالبات کیلئے ناظرہ قرآن پاک اور حفظ قرآن کریم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور طالبات کیلئے مدرسہ میں الگ عمارت ہے جس میں معلمات بچیوں کو پڑھاتی ہیں اور بچیاں پڑھ کر واپس اپنے گھروں کو چلی جاتی ہیں۔۔

دراسات دینیہ:

ااسکول ،کالج ،یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے دو سالہ نصاب "دراسات دینیہ"کے نام سے مرتب کیا ہے ،جس میں مکمل قرآن مجید کا ترجمہ مع مختصر تفسیر،احادیث مبارکہ،فقہی مسائل ،عربی گرامر،عربی لینگویج ،سیرت طیبہ،تجویدجیسے موضوعات شامل ہیں ۔الحمدللہ مدرسہ میں مردوں اور خواتین دونوں کے لئے دراسات دینیہ کی کلاس کا انتظام ہے۔ دراسات دینیہ میں ہفتہ میں پانچ دن کلاس ہوتی ہے ،کلاس کا دورانیہ ڈھائی گھنٹہ پر مشتمل ہوتا ہے۔

ایک سالہ علم دین کورس:

اسکول ،کالج ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ،ملازمت پیشہ افراد اور خواتین ،اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین کے لئے ہفتہ میں صرف ایک دن (اتوار)کو چار گھنٹوں پر مشتمل کلاس صبح 9 تا 1 بجے ہوتی ہے ،جس میں منتخب آیات قرآنی کا ترجمہ وتشریح،منتخب احادیث مبارکہ،فقہی مسائل ،عربی لینگویج،معاشرت واخلاقیات ،سیرت طیبہ اور تجوید کے عنوان سے کلاسیں ہوتی ہیں ،سینکڑوں مرد وخواتین اس کورس سے مستفید ہوچکے ہیں ،اور ان کی زندگیوں میں اس کورس کی برکت سے واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔

تعلیم وتربیت ( چالیس روزہ ثمر کورسز)

اسکول و کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کیلئے جون جولائی کی چھٹیوں میں چالیس روزہ دینی ، تربیتی ، اصلاحی اور اخلاقی کورس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے الحمد للہ اسکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلباٗ و طالبات مستفید ہوکر اپنی آئندہ کی زندگی دین کے مطابق گزارنے کا عزم کرتے /کرتی ہیں ۔

دارالافتاء:

عوام الناس کو پیش آنے واے روز مرہ کے مسائل کے حل اور انکی شرعی حیثیت بتلانے کیلئے دارالافتاء کے شعبہ کا قیام عمل پذیر ہوا الحمد للہ اس شعبہ میں لوگ زبانی یا تحریری طور پر اپنے مسائل دریافت کرتے ہیں اور الحمد للہ مدرسہ کیلئے یہ بات فخر کی باعث ہے کہ ہمارے اس شعبہ دارالافتاء کے رئیس جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے سینئرمفتی حضرت اقدس مفتی شفیق عارف صاحب مدظلہ العالی ہیں تمام فتاویٰ جات حضرت مفتی صاحب کے مشورہ اور ان کی نظر ثانی کے بعدجاری کیے جاتے ہیں۔

کتب خانہ ( لائبریری)

مدرسہ کے احاطہ میں ایک شاندار وسیع کتب خانہ بھی موجود ہے جس میں درسی کتابوں کے علاوہ اسلامی علوم و فنون کی اہم کتب موجود ہیں یہ کتب خانہ اوقات تعلیم میں کھلا رہتا ہے جس سے اساتذہ و طلباء اور عوام الناس اس کتب خانے سے مستفید ہورہے ہیں اور تدریجا کتب خانوں کی کتابوں میں اضافہ ہورہاہے ۔

علاج معالجہ:

مدرسہ میں طلباء اساتذہ اور دیگر عملہ کے علاج کا بھی معقول انتظام ہے علاج و معالجہ کیلئے قرب و جوار کے ہسپتال اور کلینک سے امراض کی تشخیص کے بعد علاج و نگہداشت کا انتظام کیا جاتا ہے۔

تزکیہ نفس

الحمدللہ مدرسہ میں پیر طریقت رہبر شریعت قطب زماں ولی کامل شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ ۔خلیفہ مجاز قطب الاقطاب امام نقشبند عالم ربانی خواجہ خواجگان حضرت اقدس مولانا خواجہ خان محمد رحمہ اللہ تعالیٰ۔کی زیر نگرانی و سرپرستی میں تزکیہ نفس و اصلاح باطن کا شعبہ بھی مصروف عمل ہے۔