info@bismillah.com +(00) 123-345-11

مدرسہ عارف العلوم

نئے سوالات

Banner

قبضہ تام کے بعد جائیداد موھوب لہ کی ملکیت ہوجاتی ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میرے سگے چچا نے مجھے اپنی اولاد کی طرح گود لیا اور اپنی زندگی میں اپنی تمام جائیداد میرے نام ہبہ کردی، جس کا انتقال بھی میرے نام ہوا اور قبضہ بھی مجھے دے دیا گیا۔ میرے چچا کے چھ سگے بھائی تھے، جنہوں نے تحریری طور پر اپنے شرعی حقوق سے دستبرداری بھی دی تھی۔ میرے چچا کے بھتیجوں نے بھی جائیداد میرے نام منتقل ہوتے، قبضہ ملتے اور میرے استعمال میں رہتے ہوئے دیکھا، لیکن ان کی زندگی میں کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اب میرے چچا کی وفات کے بعد وہ مجھ سے جائیداد میں حصہ طلب کر رہے ہیں۔ شریعتِ حنفی کے مطابق کیا مکمل ہبہ، انتقال اور قبضے کے بعد میرے چچا کی وفات پر ان کے بھتیجے اس جائیداد میں حصہ مانگ سکتے ہیں؟ براہِ کرم قرآن و حدیث اور معتبر حنفی فقہی کتابوں کے حوالوں کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

صورت مسؤلہ میں  سائل کا بیان اگر واقعہ کے مطابق ہے کہ ان کے چچا نے اپنی تمام جائیداد (بشمول مکان اور زرعی زمینیں) سائل کو اپنی زندگی میں مالکانہ حقوق اور قبضہ کے ساتھ ہدیہ کردیا تھا تو مذکورہ تمام جائیداد سائل کی ملکیت ہے،اور اس میں کسی دوسرے بھ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

کاروبار کے لئے بینک سے 50 لاکھ روپے کا قرضہ لینے کا حکم

سوال

عنوان: HBL سے 50 لاکھ روپے کی فنانسنگ، 14 فیصد شرح اور زمین رہن رکھنے کا شرعی حکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! میں پاکستان کا رہائشی ہوں اور اپنے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے لائیو اسٹاک، یعنی مویشیوں کی خرید و فروخت اور پرورش کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے میں حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) سے 50 لاکھ روپے کی فنانسنگ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بینک کے نمائندے کے مطابق اس رقم کی مدت پانچ سال ہوگی اور اس پر تقریباً 14 فیصد شرح لاگو ہوگی۔ مجھے ہر تین ماہ بعد قسط ادا کرنا ہوگی، جس میں اصل رقم اور اضافی رقم شامل ہوگی۔ بینک کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ سود کے زمرے میں نہیں آتی۔ اس فنانسنگ کے بدلے میں اپنی زمین بینک کے پاس بطور ضمانت رہن رکھوں گا۔ جب میں پانچ سال کے اندر بینک کی واجب الادا رقم مکمل ادا کر دوں گا، یا یکمشت ادائیگی کرکے تمام واجبات کلیئر کر دوں گا، تو بینک میری زمین کو رہن سے آزاد کرکے ریلیز کر دے گا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس رقم سے جانور خرید کر حلال کاروبار کروں اور اپنے خاندان کے اخراجات پورے کروں۔ میرے سوالات درج ذیل ہیں: 1. کیا 50 لاکھ روپے کی اس فنانسنگ پر 14 فیصد اضافی رقم ادا کرنا شرعاً سود کے زمرے میں آتا ہے؟ 2. کیا زمین کو بینک کے پاس بطور ضمانت رہن رکھنے سے اس معاملے کے شرعی حکم پر کوئی فرق پڑتا ہے؟ 3. اگر بینک اس فنانسنگ کو غیر سودی قرار دیتا ہے تو اس کے جائز ہونے کے لیے کن شرعی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے؟ 4. میرے مالی حالات خراب ہونے کی صورت میں کیا اس طرح کی فنانسنگ لینے کی کوئی شرعی گنجائش ہے؟ 5. اگر یہ طریقہ شرعاً جائز نہ ہو تو لائیو اسٹاک کاروبار کے لیے کوئی جائز متبادل تجویز فرمائیں۔ براہ کرم معاہدے کی شرائط اور قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں اور تحریری فتویٰ عنایت کریں، تاکہ میں معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے درست شرعی فیصلہ کر سکوں۔ جزاکم اللہ خیراً۔ والسلام

جواب

سودی معاملہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے،پورے قرآن پاک میں  سود ایک ایسا گناہ ہے جس کے لینے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنگ کا اعلان  ہے،حضور ﷺ نے سود لینے والےپر،دینے والے پر ،اس معاملہ کے گواہ بننے والے پر سب پر لعنت کی ہے،حدیث شریف میں سود کا ایک ل...

تفصیلات دیکھیں

Banner

بچے کو نماز کے دوران واش روم لے جانے کے بعد کیا دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے

سوال

Assalamualaikum Mera sawal ye hai k Agar namaz k duran bachy ko washroom lay Jana ho to kia usko wash krwany k bd dobara wazu Karna lazmi hai Bacha chohta hai abhi 4 Saal ka or rat Mai Taraweeh k duran washroom Jana hota hai

جواب

بچے کو واش روم لے جانے کی صورت میں والدہ کا اگر اپنا وضو برقرار ہے اور نواقض  وضو(وضو كو توڑنے والی چیزیں)میں سے کوئی ناقض لاحق نہیں ہوا، تو محض بچے کو دھلانے اور واش روم لے جانے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا، اُن کو دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے...

تفصیلات دیکھیں

Banner

مردوں کے لئے پینٹ شرٹ پہننے کا کیا حکم ہے

سوال

Mard ko paint shirt pahanna kaisa ha hades wagaira

جواب

مردوں کے لئے ایسی تنگ وچست  پینٹ شرٹ پہننا جس میں جسم کے مستورہ اعضاء(ناف سے لیکر گھنٹے تک کا حصہ ) کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو تو اس کا  پہننا ،دیکھنا ،دکھانا سب ناجائز اور حرام  ہے ، اور عموماً ہمارے معاشرہ میں اکثر استعمال ہونے والی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

PrimeXBT میں Leverage اور CFD Tradingکا حکم

سوال

میرا سوال یہ ہے: کیا اس طرح CFD کے ذریعے stocks کی trading شرعاً جائز ہے؟ اگر میں leverage استعمال نہ کروں اور صرف اپنے $95 کے مطابق position لوں، تو کیا یہ trading جائز ہوگی؟ اگر 2× leverage استعمال کروں اور platform اضافی رقم کی exposure دے، تو کیا یہ شرعاً قرض کے حکم میں آئے گا؟ اگر اس leverage/position پر Financing (Long/Short) charge لیا جاتا ہے، تو کیا یہ سود (ربا) کے زمرے میں آتا ہے؟ اگر leverage استعمال نہ کیا جائے لیکن پھر بھی یہ CFD ہو اور اصل shares کی ملکیت حاصل نہ ہو، تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر یہ طریقہ ناجائز ہے تو براہِ کرم شرعی طور پر جائز متبادل طریقہ بھی بتا دیں جس کے ذریعے میں حلال stocks میں investment کر سکوں۔ براہ کرم اس معاملے کا تفصیلی شرعی حکم قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں بیان فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

  PrimeXBTپلیٹ فارم پر CFD ٹریڈنگ کرنا ناجائز ہے،اور اس طریقہ کار میں مندرجہ ذیل شرعی مفاسد پائے جاتے ہیں: 1:عدم ملکیت اور عدم قبضہ: CFD ٹریڈنگ کا مطلب ہی "قیمتوں کے فرق کا معاہدہ" ہے۔ اس ٹریڈنگ میں آپ اصل اثاثہ (جیسے سونا، شئیر، یا ڈالرز) نہی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

باسط حسین نام رکھنا

سوال

باسط پھر اللہ کا نام نہیں ہے کیونکہ یہ قران میں مخلوق کے لیے استعمال ہوا ہے جیسے سورۃ الکہف ایت نمبر 18تو کیا باسط حسین نام ٹھیک ہے اس کہ پورا مطلب نام کیا ہوگا

جواب

اللہ تعالیٰ کے صفاتی  نام دو طرح کے ہیں،بعض نام اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں مخلوق پر ان کا اطلاق کرنا اور نام رکھنا بغیر "عبد" کے درست نہیں ہے جیسے " الرحمن،السبحان، القدوس، الجبار، المتکبر، الخالق، البارئ، الغفار، القھار، الرزاق، الوهاب  و...

تفصیلات دیکھیں

Banner

ونیلا فلیور،پروپیلین گلائیکول،رنگ (A150)،الکحل ،سائٹرک ایسڈ والے اجزاء کے استعمال کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا اس کا استعمال کی اجازت ہے کے نہی ایک چمچ کے آس پاس استعمال کیئے جاتے ہیں میٹھاٹی میں جیسے کسٹرڈ *اجزاء:* پانی، ونیلا فلیور، پروپیلین گلائیکول، الکحل، رنگ (150a)، تیزابیت کو کنٹرول کرنے والا (330)۔ اس میں 5.4 فیصد الکحل شامل ہے۔ *ایک چائے کے چمچ (1 teaspoon = 5ml) میں کتنی مقدار ہوگی:* بوتل پر ہر چیز کی الگ الگ مقدار نہیں لکھی، صرف ترتیب لکھی ہے۔ کمپنی نے سب سے زیادہ مقدار والی چیز پہلے لکھی ہے۔ ایک چائے کا چمچ 5 ملی لیٹر کا ہوتا ہے، اس میں: - *الکحل:* 5.4 فیصد کے حساب سے تقریباً 0.27 ملی لیٹر الکحل ہوگا۔ باقی 4.73 ملی لیٹر پانی اور دیگر اجزاء ہوں گے۔ - *پانی:* سب سے زیادہ مقدار میں، تقریباً 4 ملی لیٹر سے زیادہ۔ - *ونیلا فلیور، پروپیلین گلائیکول، رنگ (150a)، اور سائٹرک ایسڈ (330):* یہ بہت ہی کم مقدار میں ہوں گے، چند قطرے ہی۔ مطلب ایک چائے کے چمچ میں الکحل کی مقدار ایک چوتھائی ملی لیٹر سے بھی کم ہے، لیکن پھر بھی اس میں الکحل موجود ہے۔

جواب

شریعت مطہرہ میں کسی بھی چیز کی حلت وحرمت کا تعلق اس کے اجزاء کے ساتھ ہے ،اگر چیز حلال اجزاء سے مرکب ہے تو اس کااستعمال جائز ہے اور اگر اس میں حرام یا مشکوک اجزاء ہیں تو ان کا استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ صورت مسؤلہ میں سائل نے جس چیز سے متعلق در...

تفصیلات دیکھیں

Banner

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنے کا حکم

سوال

Miri briay bhiay ko aik ouret ni dohood pilaia hi our mi ous ouret ke bete ki sat shade kerna Chahta ho kia mi ker sekta ho

جواب

صورت مسؤلہ میں سائل کے  لئے اپنے حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنا شرعاً جائز ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: «(وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا) يَصِحُّ اتِّصَالُهُ بِالْمُضَافِ كَأَنْ يَكُونَ لَهُ أَخٌ نَسَبِيٌّ لَهُ أُخْتٌ رَضَاعِيَّةٌ، و...

تفصیلات دیکھیں

Banner

موٹیوشنل گانے لکھنے اور گانے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم مفتی صاحب! میرا نام محمد اویس ہے۔ میری عمر 16 سال ہے۔ میں ایک سوال اللہ کی رضا جاننے کے لیے پوچھ رہا ہوں، بحث کرنے کے لیے نہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں صرف ایسے موٹیویشنل گانے لکھوں اور گاؤں جن میں کوئی گالی، فحاشی، شرک، کفر یا گناہ کی دعوت نہ ہو۔ میرا مقصد لوگوں کو محنت، امید، والدین کی عزت، اچھے اخلاق اور اللہ پر بھروسہ کی طرف راغب کرنا ہے، نہ کہ لوگوں کو دین سے دور کرنا۔ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں کوئی ایسا کام کر بیٹھوں جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہ ہو۔ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس مقصد کے ساتھ ایسے گانے لکھنا اور گانا جائز ہے یا نہیں؟ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

گانے لکھنا اور گانا جائز نہیں ہے،البتہ اصلاح معاشرہ،تربیت  اور دعوت الی اللہ کے ایسے اشعار کہنا جو قرآن وحدیث کے منافی نہ ہوں ،اور حقیقت پر مبنی ہوں،لکھنے کی گنجائش ہے ،اور پھر ان اشعار کو پڑھنے کے لئے ایسا انداز اختیار کیا جائے  جس میں میو...

تفصیلات دیکھیں

Banner

کسی کو بلاوجہ کافر کہنا

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک استاد ایک اسلامی سیاسی جماعت میں ایک عہدے پر فائز تھے، اور ان کے بعد میں بھی اسی عہدے پر آیا۔ وہ ایک کفریہ عقیدہ رکھتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد میں نے اس عقیدے کی تردید سب کے سامنے کی، لیکن میں نے ان کا نام لے کر یہ نہیں کہا کہ میرے استاد کا عقیدہ غلط تھا، بلکہ عمومی طور پر اس عقیدے کو رد کیا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں مجھ پر بھی کفر کا فتویٰ لگ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسؤلہ میں سائل نے جب اپنے پیش رُو کے کفریہ عقیدہ سے براءت کا اظہار سب کے سامنے کیا ہے ،اور مذکورہ کفریہ عقیدہ کے علاوہ بھی سائل  کسی کفریہ عقیدہ کا معتقد نہیں ہے بلکہ اس کے عقائد اہل سنت والجماعت کے عقائد کے موافق ہیں ،تو اس پر کفر کا فتوی...

تفصیلات دیکھیں