

علم دین کورس (بنین و بنات)
علم دین کورس (بنین و بنات)
اسکول، کالج، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، ملازمت پیشہ افراد اور خواتین، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے لیے ہفتہ میں صرف ایک دن (اتوار) کو چار گھنٹوں پر مشتمل کلاس صبح 9 تا 1 بجے منعقد ہوتی ہے۔
اس کلاس میں منتخب آیاتِ قرآنی کا ترجمہ و تشریح، منتخب احادیث مبارکہ، فقہی مسائل، عربی لینگویج، معاشرت و اخلاقیات، سیرتِ طیبہ، اور تجوید کے عنوانات شامل ہوتے ہیں۔
سینکڑوں مرد و خواتین اس کورس سے مستفید ہو چکے ہیں، اور ان کی زندگیوں میں اس کورس کی برکت سے واضح اور مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔