

پیش لفظ
پیش لفظ
برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں پر علماء کا بہت بڑا احسان ہے جنہوں نے دینی مدارس اور جامعات قائم کرکے ایک طرف قرآن و حدیث اور دینی علوم کی حفاظت کی تو دوسری طرف ایسے علماء حق پیدا کیے جنہوں نے اس امت کی دینی ، ایمانی ، اصلاحی اور اخلاقی تربیت فرمائی اسی کی برکت سے آج الحمد للہ شعائز اسلام زندہ ہیں معروف اور منکر کا فرق واضح ہے اور دلوں میں ایمانی حرارت باقی ہے علماء حق کی ان برگزیدہ ہستیوں میں حضرت قاری غلام فرید ؒ بھی تھے جنہوں نے قرآن و حدیث اور دینی علوم کی ترویج کیلئے اخلاص اور للہیت کی بنیاد پر مدرسہ ھذا کی بنیاد رکھی ۔ آج مدرسہ کا فیض عام ہے یہ ادارہ شہید الاسلام حضرت مولانا یوسف لدھیانوی ؒ اور رفیق امیر شریعت حضرت مولانا لقمان علی پوریؒ کی یادگار ہے نیز وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے ملحق ہے اور حضرت اقدس استاذ العلماء شیخ التفسیر حضرت مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم العالیہ اور دیگر علماء کی سرپرستی کا اعزاز بھی مدرسہ کو حاصل ہے۔
