

دراسات دینیہ (بنین و بنات)
دراسات دینیہ (بنین و بنات)
اسکول، کالج، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے دو سالہ نصاب "دراسات دینیہ" کے نام سے مرتب کیا ہے، جس میں مکمل قرآن مجید کا ترجمہ مع مختصر تفسیر، احادیث مبارکہ، فقہی مسائل، عربی گرامر، عربی لینگویج، سیرت طیبہ، اور تجوید جیسے موضوعات شامل ہیں۔ الحمدللہ! مدرسہ میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے دراسات دینیہ کی کلاس کا انتظام ہے۔ دراسات دینیہ میں ہفتے میں پانچ دن کلاس ہوتی ہے اور کلاس کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے۔