مدرسہ عارف العلوم
نئے سوالات
افضل اللہ نام رکھنے کا حکم
سوال
السلام علیکم ورحمۃاللّٰه وبرکاته! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مذکورہ نام کے بارے میں کہ: افضل اللہ نام کا شرعاً کیا حکم ہے ،بینوا وتوجروا ✒️✒️✒️
جواب
تفصیلات دیکھیںطلاق کی عدت کتنی ہے؟اور عدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟
سوال
حیض والی عورت کی طلاق کی مدت کیا ہو گی؟ تحریری طلاق موصول ہونے کے چار دن بعد ہونے والا حیض شمار ہو گا؟
جواب
تفصیلات دیکھیںعشر کی رقم تملیک کرائے بغیر تنخواہ میں دے دی تو اب کیا حکم ہوگا؟
سوال
ایک مدرسہ کے مہتمم صاحب ایک مدرس کو تین سال تک تنخواہ کی جگہ عشر کے پیسے بطور تنخواہ دیتے رہے بغیر تملیک کروائے اور بغیر مدرس کے علم میں لائے(عشر کو)۔بعد میں مسئلہ معلوم ہوا کہ تملیک کرانی چاہئے تھی ۔اب کیا دوبارہ تنخواہ دینی پڑے گی یا نہیں ؟اور حال یہ ہے مدرس مستحق عشر ہے۔
جواب
تفصیلات دیکھیںایام عادت سے پہلے خون نظر آنے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال
مجھے 22 اگست کو ماہواری شروع ہوئی اور 31 اگست کو میں نے غسل کیا،پھر اب 19 ستمبر کو دوبارہ سے صرف ایک قطرہ ظاہر ہوا،اور مجھے عموما شروعات اسی طرح ہوتی ہےکہ پہلے دن ایک یا دو قطرے ظاہر ہوتے ہیں اور پھر دوسرے اور تیسرے دن بھی یہی ہوتا ہے اور تیسرے دن کی رات کو صحیح سے شروع ہوتا ہے پھر دس دن تک چلتا ہے ۔پھر میں نے 19 ستمبر کے بعد 21 ستمبر کی رات تک چیک کیا بالکل بھی نہیں ہوا ،ان تین دنوں میں اس ایک قطرہ کے بعد پھر میں نے 21 ستمبر کو ہی غسل کرلیا ،اب مجھے دو دن کے بعد 24 ستمبر کو تھوڑی سے ماہواری ہوئی اور اس کے بعد سے لیکر 26ستمبر تک کچھ بھی نہیں ہوا،تو پھر میں آج 27 ستمبر کو غسل کرکے نماز شروع کردی۔ تواب میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمادیں ۔ تنقیح:ماہواری کے ایام عادت دس دن ہیں ،اور اس ماہ 3 دن پہلے خون شروع ہوا ہے۔
جواب
تفصیلات دیکھیںمالک اور مزدور کا کام میں شراکت(شرکت اعمال)
سوال
گذارش یہ ہے کہ میں ایک دوکان کا مالک ہوں ،میں نے ایک کاریگر رکھا ہے جو میری دوکان میں UPS کاکام کرتا ہے جو اس کے کام کے پیسے لیتا ہے اب ہم اس کے ساتھ پارٹنر شپ کرنا چاہتے ہیں UPS کے سلسلے میں: 1۔UPS بنانا۔ 2۔UPS اگر بنتا نہیں ہے تو مالک اس کو بیچ دیتا ہے وہ خرید لینا۔ 3۔اس کو کباڑ میں بیچ دیتے ہیں اس میں جو پرافٹ ہوتا ہے ۔ 4۔بعض سامان نکال کر بیچ دیتے ہیں اور بعض دفعہ پورا بک جاتا ہے۔ 5۔UPS جب ٹھیک ہوتا ہے تو لگانے کے بھی پیسے لگتے ہیں جو مالک دیتا ہے۔ 6۔بعض دفعہ UPS کی پوری فٹنگ بھی کرنی پڑتی ہے جس میں سامان دوکان کا ہوتا ہے اور اس کو لگانے کی مزدوری بھی ملتی ہے ۔ان سب کاموں میں دونوں کا برابر کا حصہ ہوگا ۔اس کا حکم قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کردیں ۔ تنقیح:دوکان کا مالک بھی کاریگر کے ساتھ کام کرتا ہے،کچھ کام مالک کو نہیں آتا تو کاریگر کرتا ہےاور بسا اوقات کوئی ایسا کام آجاتا ہے جو کاریگر کو بھی نہیں آتا تو پھر تیسرے شخص سے وہ کام کروایا جاتا ہے پیسے دیکر۔نیز دوکان کا مالک کاریگر کے ساتھ صرف UPS کے کام میں پارٹنر شپ کرنا چاہ رہا ہے باقی دیگر کام وہ جو دوکان میں کرتا ہے اس میں کاریگر کا کوئی عمل دخل نہ ہوگا،اور کاریگر بھی دوکان میں چند گھنٹوں کے لئے آتا ہے باقی وہ سارا دوسری جگہ بھی ملازمت کرتا ہے۔
جواب
تفصیلات دیکھیںحالت جنابت یا حیض ونفاس کی حالت میں میت کو غسل دینے کا حکم
نماز جمعہ کے لئے شہر یا قریہ کبیرہ ضروری ہے
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجئیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مٹھٹہ بھٹی میں واقع ہے،یہ جگہ اسلام کوٹ اور مٹھی دونوں شہروں کے بیچ میں مین روڈ پر واقع ہے ،دونوں شہروں سے فاصلہ تقریبا 20،20 کلومیٹر ہے ،یہاں پڑھنے والے طلبہ اوراساتذہ کرام اور ملازمین مٹھی شہر میں رہتے ہیں اور روز صبح یونیورسٹی کی بس میں مٹھی سے یہاں آتے ہیں اور شام کو واپس مٹھی جاتے ہیں ،نماز کے لئے ہم نے کیمپس میں ایک جگہ مختص کی ہے ،لیکن جمعہ کی نماز کا مسئلہ ہے ،یہاں سے 3 کلو میٹر دور ایک گاؤں ہے جہاں ایک چھوٹی سی مسجد ہے جہاں نماز جمعہ ادا کیا جاتا ہے ،گاؤں کا نام مٹھٹہ یو ہے یہ چھوٹا سا گاؤں ہے جہاں زیادہ تعداد ہندؤں کی ہے ہمارے شاگردوں کی کل تعداد 175 ہے جن میں اندازا 50 فیصد مسلمان ہیں ،اسٹاف اوراساتذہ کرام کی تعداد 35 ہے،ہمارے پاس ایک بس ہے جو روز صبح تین چکر ان کو لانے کے لئے لگاتی ہے،کیمپس سے 20 منٹ کا وقت لگتاہے اور ایک چکر پورا ہونے کے لئے ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے اس طرح دوپہر 2:50 واپسی کے تین چکر لگتے ہیں ان سب کو اپس چھوڑنے کے لئے ۔ہم یہ چاہتے ہیں جمعہ کی بھی ہم اپنے کیمپس میں ادا کرسکیں اس کے لئے آپ سے شرعی فتو یٰ درکار ہے ۔کیا ہم اپنے کیمپس میں جو جگہ نماز کے لئے مقرر کی ہے اس میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں ؟
جواب
تفصیلات دیکھیںمتعدد امور پر قسم کھانے کی صورت میں متعدد کفارہ کا وجوب ہوگا
سوال
میں نے خدا کی قسم کھائی کہ میں سگریٹ نہیں پیوں گا،جھوٹ نہیں بولوں گا،اور دھوکہ نہیں دوں گا،پھر میں نے یہ تینوں کام کرلئے تو کیا مجھے ایک ہی کفارہ ادا کرنا ہوگایا تینوں قسموں کے تین الگ الگ کفارے ادا کرنے ہوں گے؟
جواب
تفصیلات دیکھیںخدا کی قسم جب بھی میں یہ گناہ کروں تو ہزار روپے صدقہ دوں گا
سوال
میرا ایک سوال ہے۔اس کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں :میں نے خدا کی قسم کھائی کہ جب بھی میں یہ گناہ کروں گا تو ہر بار 1000 روپے صدقہ دوں گا ،یا یہ کہ میں یہ گناہ نہیں کروں گا اگر کبھی کیا تو ہر بار 1000 روپے صدقہ دوں گا ،پھر میں نے یہ گناہ 4 بار کرلیا تو اب اس کا کفارہ ادا ہوگا یا 4000 روپے صدقہ دینا ہوگا یا دونوں ادا کرنا ہوں گے؟
جواب
تفصیلات دیکھیں