فتوے
حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنے کا حکم
سوال
میرے بڑے بھائی کو ایک عورت نے دودھ پلایا تھا ،اور میں اس عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں ۔تو کیا میں یہ شادی کرسکتا ہوں؟
جواب
صورت مسؤلہ میں سائل کے لئے اپنے حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے شادی کرنا شرعاً جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
«(وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا) يَصِحُّ اتِّصَالُهُ بِالْمُضَافِ كَأَنْ يَكُونَ لَهُ أَخٌ نَسَبِيٌّ لَهُ أُخْتٌ رَضَاعِيَّةٌ، وَبِالْمُضَافِ إلَيْهِ كَأَنْ يَكُونَ لِأَخِيهِ رَضَاعًا أُخْتٌ نَسَبًا وَبِهِمَا وَهُوَ ظَاهِرٌ.»
(کتاب النکاح ،باب الرضاع 3/217 ط سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
«وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا»
(کتاب الرضاع 1/343 ط رشیدیہ)
|
فتوی نمبر:536 |
تاریخ :8 صفر المظفر 1448ھ/23 جولائی 2026 |
واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب
