info@bismillah.com +(00) 123-345-11

page-title-ayat.png

فتوے

Banner

بیوہ،4 بیٹے،3 بیٹیاں تقسیم ترکہ

سوال

ایک شخص کا انتقال ہوا ہے اور اس کے ورثاء میں ایک بیوہ نجمہ، 4 بیٹے(صابر،کاشف،نعمان،فیضان)اور 3 بیٹیاں(عظمیٰ،اسماء،سمیہ)ہیں اور وراثت کی رقم ساڑھے پانچ کڑور روپے ہے۔

جواب

صورت مسؤلہ میں میت کے حقوق مقدمہ یعنی تجہیزوتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ،اگر میت پر کوئی قرضہ ہو تو اسے ادا کرکے،اور اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی مال سے نافذ کرکے بقیہ کل جائیداد منقولہ وغیر منقولہ کو  88 حصوں میں تقسیم کیا جائے،بیوہ کو 11 حصے،ہرایک بیٹے کو 14 حصے اور ہرایک بیٹی کو 7 حصے ملیں گے۔

صورت تقسیم یہ ہوگی:

فتوی نمبر:557

تاریخ :17ربیع الثانی1448ھ/30 ستمبر 2026ء