فتوے
تجھ سے تو خدا بھی پریشان ہے۔۔۔کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی کسی سے کہہ دے کہ (نعوذ باللہ) تجھ سے تو خدا بھی پریشان ہے ، تو کیا اس کہنے سے کفر لازم آتا ہے؟ اگر روانی میں زبان سے صادر ہو گیا ہو جبکہ قائل خود اسکی حقیقت کا معتقد نہ ہو پھر بھی
جواب
صورت مسؤلہ میں مذکورہ جملہ "تجھ سے تو خدا بھی پریشان ہے"کہنے سے کفر تو لازم نہیں آتا البتہ ایسا جملہ کہنا شرعا درست نہیں ہے،اس طرح کے جملے کہنے سے احتراز کیا جائے۔
واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
دارالافتاء مدرسہ عارف العلوم کراچی
23ستمبر 2021/15 صفر المظفر 1443 ھ
فتویٰ نمبر:180
